لاہور(نمائندہ خصوصی) اینٹی نارکوٹکس فورس نے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن قطر سمگل کرتے ہوئے سول ایوی ایشن کے ملازم سمیت دو افراد کو گرفتار کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر اے این ایف حکام نے بتایا کہ ساہیوال کا رہائشی مسعود اور سول ایوی ایشن کا ملازم ناصر دو کلو سے زائد ہیروئن نجی ائر لائن سے قطر سمگل کررہے تھے کہ شک کی بناء پر اے این ایف حکام نے چیکنگ کی تو سول ایوی ایشن کا ملازم ناصر اپنے جوتو کے تلوؤں کے نیچے کروڑوں روپے مالیت کی دو کلو سے زائد ہیروئن لیکر گزر رہا تھا اے این ایف حکام نے ناصر سے ہیروئن برآمد کرکے دونوں ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا
You must be logged in to post a comment.