تازہ ترینعلاقائی

لاہور میں آج 55 لاکھ کی دوسری بینک ڈکیتی

لاہور(نامہ نگار) پاکستان کے مشرقی صوبے پنجاب کے صدر مقام لاہور میںآج دوسری بینک ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں نے 55لاکھ روپے لوٹ لئے۔ نمائندہ پا ک نیوز کے مطابق لاہور کےعلاقے گرین ٹاؤن میں کالج روڈ پر واقع نجی بینک میں ڈاکوؤں نے اسلحے زور پر عملےکویرغمال بنایا اور ڈیڑھ منٹ کےدوران پچپن لاکھ روپےلوٹ کر فرار ہوگئے۔ ڈکیتی کے بعد بینک انتظامیہ کی جانب سے پولیس کو اطلاع دی گئی توپولیس نے وائرلیس کے ذریعے لاہور کے تمام تھانوں کو الرٹ کردیا تاہم اس کے باوجود ڈاکوؤں کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ واضح رہے لاہورمیں آج بینک ڈکیتی کا یہ دوسرا واقعہ ہے اس سے قبل ٹاؤن شپ کےایک نجی بینک کے ملازم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر  46 لاکھ روپے لوٹ لئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں  بلوچستان حکومت نے لاک ڈاؤن میں 19مئی تک توسیع کردی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker