تازہ ترینعلاقائی

لاہور بورڈ،انٹر کےامتحانی فارم21جنوری سے ملیں گے

biseلاہور(نامہ نگار) پاکستان کے مشرقی صوبے پنجاب کے اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ لاہورکے تحت انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات  برائے 2013 کے لیے امتحانی فارم 21جنوری سے ملنا شروع ہوں گے۔>اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کے مطابق امتحانی فارم سنگل فیس کے ساتھ جمع کرانے کی آخری تاریخ 4 فروری  جبکہ دوگنا فیس کے ساتھ فیس جمع کروانے کی آخری تاریخ 11 فروری ہے۔داخلہ فارم بورڈ کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیے جاسکیں گے جب کہ داخلہ فارم کی فوٹو کاپی قابل قبول نہ ہوگی۔بورڈ کے مخصوص نظام کے تحت ویب سائٹ سے داخلہ فارم کو ایک نمبر الاٹ ہوگابورڈ ایک نمبر کے 2 فارم وصول نہیں کرے گا۔بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ کے  سالانہ امتحانات کا آغاز 4 مئی 2013 سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  افغانستان: سیاسی تقریب میں حملہ، 29 افراد جاں بحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker