تازہ ترینعلاقائی

لاہور:نہرمیں ڈوبنےوالےبچےکی لاش نہ نکالنےپرورثاکااحتجاجی مظاہرہ

لاہور ﴿کرائم  رپورٹر﴾ صوبائی  دارالحکومت  لاہور میں  کے علاقے دھرم پورہ  کے علاقے میں نہر میں ڈوبنے والے بچے کی لاش نہ نکالنے پر ورثا نے پولیس اور ریسکیو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا‘ امدادی ٹیموں کی جانب سے ریسکیو آپریشن بند کئے جانے پر اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے‘تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے رہائشی دین محمد کا10 سالہ بیٹا عمر جمعہ کے روز گھر سے باہر کھیلنے گیا ،نہر میں نہانے کے لئے چھلانگ لگاتے ہی اس میں ڈوب کر ہلاک ہو گیا‘جس کی لاش کو ریسکیو اہلکاروں نے تلاش کیا لیکن وہ ناکام رہے ،لاش نہ ملنے پر عمر کے ورثا نے احتجاجی مظاہرہ کیا ، انہوں نے پولیس اور ریسکیو ٹیموں کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی-

یہ بھی پڑھیں  اداکارہ میرا عتیق الرحمان کی بیوی قرار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker