پاکستانعلاقائی

لاہو ر: نہر میں نہاتے ہوئے دو بچے ڈوب گئے

لاہور (نمائندہ خصوصی) میں ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب نہر میں نہاتے ہوئے دو بچے ڈوب گئے جن میں سے ایک بچے کو بچا لیا گیا ہے۔ قاسم اور ابو سفیان نامی دو بچے نہر پر تفریح کی غرض سے آئے تھے ۔ نہر میں پانی زیادہ ہونے کے باعث دونوں بچے نہر میں ڈوب گئے جس کے بعد ریسکیو کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر دونوں بچوں کی تلاش شروع کی جس میں دس سالہ قاسم کو زندہ باہر نکال لیا گیا۔ ریسکیو آپریشن کے باوجود آٹھ سالہ ابوسفیان کا تاحال کوئی سراغ نہیں ملا جس کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں  دہشتگردی کیخلاف فوج کی قربانیاں حکومت نے ضائع کردیں،طاہر القادری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker