تازہ ترینعلاقائی

لاہور:جعلی پولیس مقابلےمیں ملوث اہلکار گرفتار

لاہور(نامہ نگار) لاہور میں سی سی ٹی وی فوٹیج سے جعلی پولیس مقابلے کا بھانڈا پھوٹنے کے بعد شہری کو قتل کرنے والے سب انسپکٹر اور اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا۔ لاہور کی غالب مارکیٹ میں پولیس نے مقابلے میں ڈاکو مارنے کا دعویٰ کیا۔ پھر سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی۔ جس نے پولیس مقابلے کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ اس معاملے کی تحقیقات شروع کر کے جعلی پولیس مقابلہ کرنے والے سب انسپیکٹر اسد اور اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ لاہور کی غالب مارکیٹ میں پولیس اہلکاروں سے بھاگ کر جانے والا چکوال کا رہائشی محسن ہے۔ اس کے پاس کوئی ہتھیار نہیں ۔۔دوپولیس اہلکار اسے تلاش کرتے ہوئے وہاں پہنچ گئے جہاں اس نے جان بچانے کیلئے پناہ لی۔ اتنے میں سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار ظاہر ہوا۔ اس نے نوجوان پر گولیاں برسا کر اسے موت کے گھاٹ اتاردیا۔ پھر فون پر بات کی ۔ بڑی ہوشیاری سے دوسرے پولیس اہلکار نے اس سے پستول لی اور جائے وقوعہ پر پھینک دی ۔اس کا مقصد یہ ثابت کرنا تھا کہ محسن کے پاس یہ پستول تھی اور وہ مقابلے میں مارا گیا ۔ ڈی آئی جی آپریشنز رائے طاہر کہتے ہیں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت اس کے موبائل فون سے ہوئی ، موبائل سم اسی کے نام کی تھی۔ مقابلہ جعلی ثابت ہوا تو مقدمے کا اندراج ہلاک ہونے والے محسن کے ورثا کی مدعیت میں درج کیا جائے گا۔ کیا پولیس واقعی سچائی سامنے لائے گی ۔ یا پھر حسب روایت پیٹی بند بھائیوں کو بچانے کے لیے الٹ پھیر کا چکر چلے گا۔ پنجاب میں پولیس مقابلوں پر سوالیہ نشان بدستور لگا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : محکمہ ایجوکیشن کے تعاون سے فروری میں سکول سیفٹی مہم کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو1122ظفر اقبال

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker