تازہ ترینعلاقائی

سیکرٹری ہلال احمربریگیڈیٹر﴿ر﴾فائلوں کی چوری کےالزام میں عدالت طلب

لاہور﴿کرائم رپورٹر﴾لاہور ہائی کورٹ نے سیکرٹری ہلال احمر بریگیڈیٹر ﴿ر﴾ محمد سلیم کو قیمتی فائلوں کی چوری کے الزام میں عدالت طلب کرلیا، ہلال احمر کے چیئرمین زاہد بشیر نے موقف اختیار کیا کہ بریگیڈیئر ﴿ر﴾ محمد سلیم نے ہلال احمر کی قیمتی فائلیں چوری کی ہیں جس کا مقصد اپنی کرپشن کو چھپانا تھا جس پر نیب اور ایف آئی اے میں انکوائری کروائی گئی اور سیشن کورٹ نے ان کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا لیکن پولیس کی مبینہ طرف داری کے باعث مقدمہ درج نہیں ہو سکا جس پر لاہور ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کی گئی ہے ، فاضل عدالت کارروائی کرے۔ لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس مظہر اقبال سدھو نے سیکرٹری ہلال احمر بریگیڈیٹر ﴿ر﴾ محمد سلیم کو قیمتی فائلوں کی چوری کے الزام میں 20اپریل کو عدالت میں طلب کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker