تازہ ترینعلاقائی

لاہور:سسرال آنیوالے نوجوان پر بیہمانہ تشدد، بازو کاٹ دیا

لاہور (کرائم رپورٹر)حافظ آباد میں روٹھی بیوی کو منانے کیلئے سسرال آنیوالے نوجوان پر بیہمانہ تشدد،چارہ کاٹنے والی مشین سے اسکا بازو کاٹ دیا،زخمی کو تشویشناک حالت میں لاہور ریفر کردیا گیا۔یہ واقعہ حافظ آباد کے نواحی گایں نانوآنہ میں پیش آیا،محنت کش محمد نواز نے بتایا کہ اس کی شادی تین سال قبل عظمیٰ رانی سے ہوئی۔مگر گھریلو ناچاقی پر اسکی بیوی روٹھ کر چھ ماہ پہلے میکے چلی گئی، جسے منانے کے لیے وہ اپنے سسرال گیا،جہاں اس کے سسر پیراں دتہ اور اسکے بیٹوں غلام دستگیر اور قمر زمان نے اسے حبس بے جا میں رکھ لیا اور تشدد کرتے ہوئے چارہ کاٹنے والی مشین سے اس کا بازو کاٹ دیا۔زخمی شخص کو اسپتال لیجایا گیا،جہاں ڈاکٹروں نے اس کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث لاہور ریفر کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  کیاکھویا ، کیاپایا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker