تازہ ترینعلاقائی

لاہور:کاہنہ پولیس کا خطرناک اشتہاری ملزمان کیخلاف خصوصی کریک ڈائون

لاہور﴿امتیاز علی شاکر سے ﴾کاہنہ پولیس کا مفرور خطرناک اشتہاری ملزمان کے خلاف خصوصی کریک ڈائون حکومت پنجاب کی طرف سے ایک ایک لاکھ روپے ہیڈ منی مقررکئے گئے دہ ملزمان سمیت 25خطرناک جرائم میں ملوث اشتہاری گرفتار۔تفصیلات کے مطابق کاہنہ نو اور اسکے گردو نواح میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظرDIGآپریشن نے SPآپریشن اور انویسٹی گیشن کو خصوصی ٹاسک دیا کہ ان علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون کیا جائے جس میں DSPکاہنہ ملک شکیل کھوکھر نے SHO کاہنہ چوہدری شریف سندھو اور انچارج انویسٹی گیشن نزیر اوپل کی زیرِ نگرانی ایک ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے ان تھک محنت کے ساتھ ایک ماہ میں مختلف اضلاع میں چھاپے مار کر پنجاب حکومت کی طرف سے مقرر ایک ایک لاکھ روپے ہیڈ منی کے ملزمان اشرف عرف سکنہ پرانہ کاہنہ ، عمران عرف مانی سکنہ آصل سلیمان سمیت ٹاپ ٹین اور ٹاپ ٹوینٹی خطرناک جرائم میں ملوث بشیراحمد قصور، نعیم بھٹی طور، رانا احمد کوٹ لکھپت ، محمد وقاص کاہنہ ، عاشق مسیح گھنکر، خرم شہزاد چونیاں، محمد صدیق ہلوکی، بابر ہلوکی، حافظ طارق پانڈوکی ، غلام مصطفی ہلوکی، محمد افضل ہلوکی، محمد یونس ملتان، غلام قمر کاچھا، محمد یسین وڑائچ، محمد اسحاق قصور،محمد خالد قصور، جعفر پانڈوکی، شبیر پانڈوکی ، مختار میلہ رام، سلامت گجومتہ، اشرف پرانہ کاہنہ، محمد ریاض گجومتہ ، محمد اشرف کاہنہ، محمد شاہد قصور، اللہ دتہ جھیڈوکو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چار عدد موٹر سائیکلیں ، تیرہ موبائل فون ، دولاکھ روپے نقدی برآمد کر لئے مزید براں کاہنہ پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروشوں غلام حُسین عرف پپ، امین عرف مٹھو،اختر سائیں ، سجاد،سلامت مسیح، محمد شفیق، محمد اقبال، عارف عرف آپھو شرلی سے، 10کلو چرس ،100لیٹر شراب جبکہ غلام قمر، محمد زاہد، محمد احسان ، امیر حُسین ،محمد شہباز سے ناجائز اسلحہ 5عدد پسٹل اور 15عدد گولیاں برآمد کر لیں۔ IGپنجاب کی خصوصی ہدایت پر CCPO(رح)ٓلاہور نے اعلی کارکردگی پر انسپکٹر چوہدری شریف سندھو اور انچارج انویسٹی گیشن نزیر اوپل کی کاردگی کو سراہتے ہوئے تعریفی اسناد اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور: کسٹم کی کارروائی، سمگل لینڈ کروز اور الیکٹرونک سامان ضبط

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker