تازہ ترینعلاقائی

لاہور: دہشت گردی کا منصوبہ ناکام،تین دہشت گرد گرفتار

لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہور میں محرم الحرام میں دہشت گردی کا خطرناک منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ ڈیفنس کے علاقے سے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دستی بم برآمد کر لئے گئے۔ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے ڈیفنس اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جس کے دوران الفلاح ٹاؤن سے تین مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد ہوئے۔ ذرائع کے مطابق ملزمان لاہور میں محرم الحرام کے دوران دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ حساس اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے یہ منصوبہ ناکام بنا دیا۔ گرفتار دہشت گردوں کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  واشنگٹن: آرمی چیف کی امریکی وزیرخارجہ جان کیری سے ملاقات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker