پاکستانتازہ ترین

لاہور:دہشتگردی کی کوشش ناکام ،2 خودکش حملہ آورگرفتار،خودکش جیکٹس برآمد

لاہور(مانیٹرنگ سیل) لاہور پولیس نے دو خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کرکے محرم الحرام میں دہشتگردی کی بڑی کارروائی کو ناکام بنادیا۔ سی آئی اے پولیس نے شمالی وزیرستان کی جانے والی مشکوک فون کالز کے ذریعے انار کلی بازار کی ایک دکان میں چھپے دو خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا، پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 4 خودکش جیکٹس بھی برآمد کرلی ہیں جنہیں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا۔ جیکٹس میں 8 سے 10 کلو گرام بارودی مواد اور بال بیئرنگ بھرے ہوئے تھے۔پولیس کے مطابق خودکش حملہ آور اسلام پورہ سے انار کلی آنے والے محرم الحرام کے مرکزی جلوس میں داخل ہوکر کارروائی کرنے والے تھے۔پولیس نے دکان کے مالک سمیت اطراف کی دکانوں کے مالکان کو بھی حراست میں لے لیا ہے جبکہ حملہ آوروں کی عمریں 20 سے 22 برس کے درمیان ہے، جنہیں مذید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ دو برس قبل اسی مقام پر شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر ایک خودکش حملہ ہوا تھا جس میں 7 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور میں شہریوں نے ڈاکو پکڑلئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker