تازہ ترینعلاقائی

لاہور:پولیس نےشراب سپلائی کرنے والی 2 خواتین سمیت 4غیرملکی باشندوں کوگرفتارکرلیا

lahoreلاہور(نامہ نگار) لاہور پولیس نے پوش علاقوں میں شراب سپلائی کرنے والی دو خواتین سمیت چار غیرملکی باشندوں کو گرفتار کرکے بڑی مقدار میں غیر ملکی شراب برآمد کرلی ہے۔پولیس کے مطابق انہیں اطلاع ملی کہ جنوبی چھاؤنی میں کچھ غیر ملکی خواتین ساتھیوں کے ساتھ غیر ملکی شراب کی فروخت کا کاروبار کرتی ہیں۔ جس پر پولیس نے نادر آباد میں ناکہ لگا کر ملزمان کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ شراب سپلائی کرنے جا رہے تھے۔ ملزمان کی گاڑی سے غیرملکی شراب کی بڑی مقدار کو قبضہ میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان اسلام آباد سے شراب خرید کر لاہور کے پوش علاقوں ڈیفنس، کینٹ اور گلبرگ میں فروخت کرتے تھے۔پولیس نے غیر ملکی افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button