تازہ ترینعلاقائی

لاہور:شادباغ کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ میں 2 ڈاکو ہلاک

lahoreلاہور(نمائندہ خصوصی)صوبائی دارالحکومت میں شادباغ کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ میں 2 ڈاکو ہلاک پولیس نے مقدمہ درج کرکے ڈاکوؤں کی نعشوں کو مردہ خانہ منتقل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سوموار اور منگل کی درمیانی شب شادباغ کے علاقہ میں سی آئی اے پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ کے نتیجہ میں 2 ڈاکو ہلاک جبکہ پولیس کے جوان معجزانہ طور پر بچ گئے۔ پولیس کے مطابق 31 اگست کوسیشن کورڈ کے باہر سی آئی اے کانسٹیبل ساجد کو ناصر اور شانی نے فائرنگ کرکے شہید کر دیا تھا۔ اسماعیل عرف شانی کو پولیس نے کریم پارک شفیق آباد سے گرفتار کر لیا تھا۔ اسکی نشاندہی پر دوسرے ڈاکو ناصر جو کہ قصور کا رہائسی تھا پکڑنے گئی کہ ناصر نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں شانی اپنے ساتھی کو گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا۔ پولیس کی فائرنگ سے ناصر بھی موقع پر مارا گیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں ڈاکوؤں کو پولیس پہلے ہی حراست میں لے چکی تھی اپنے پیٹی بھائی کے بدلہ میں دونوں کو ہلاک کرکے جعلی پولیس مقابلہ کا رنگ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  نوازشریف،زرداری، سمیت26سیاست دان لاہورہائیکورٹ میں طلب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker