تازہ ترینعلاقائی

لاہور:شریف شہری کےبیٹوں کیخلاف رشوت لےکربےبنیاد مقدمہ درج

لاہور﴿ محمدابتسام الحق﴾تھانہ نشترکالونی کے ASIنے شریف شہری کے بیٹوں کیخلاف رشوت لے کر جھوٹا،من گھڑت اور بے بنیاد مقدمہ درج کرلیا۔شریف شہری حصول انصاف کے لئے ڈی آئی جی کے پاس پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق نشترکالونی کے رہائشی سیدلیاقت حسین بخاری نے ڈی آئی جی کو دی گئی اپنی درخواست میں مئوقف بیان کیا ہے کہ گزشتہ دنوں مخالفین کے ایمائ پر تھانہ نشترکالونی کے ASI﴿آپریشن﴾ محمداشرف نے رشوت لے کر میرے دو بیٹوں رفاقت علی بخاری اور شفقت حسین بخاری کے خلاف جھوٹا،من گھڑت اور بے بنیاد مقدمہ درج کرلیا ہے۔جس کا مقدمہ نمبر5631/12زیردفعہ 354ہے،بغیر تحقیق و تصدیق کے درج کیا گیا ہے جوکہ سراسر ہی بے بنیاد ہے،اور ایسا وقوعہ سرے سے ہوا ہی نہیں،جبکہ تفتیشی افسر SIامجد حسین نے بھی نہائیت مہارت کیساتھ تمام حالات واقعات کو جاننے کے باوجود میرے بیٹوں کا چالان کردیا۔اور مورخہ 18/05/12کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا۔اور استدعا کی کہ ملزمان کو 14یوم کے لئے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا جائے،جبکہ میں نے اپنے بیٹوں کی 30/30ہزارروپے مچلکوںکے عوض اپنے بیٹوں کی عبوری ضمانتیں کروالی ہیں،سید لیاقت حسین بخاری نے بتایا ہے کہ محکمہ پولیس اس قدر بے حس اور منہ زور ہوچکا ہے کہ کسی بھی شہری کو بغیر رشوت کے انصاف کا حصول ممکن نہیں دکھائی دیتا ۔اور صاحب حیثیت لوگ پیسے کے بل بوتے پر ناجائز اور من گھڑت مقدمات شریف شہریوں کیخلاف کروادیتے ہیں۔جن کو کوئی پوچھنے والا نہیں لیاقت حسین بخاری نے ڈی آئی جی سے التجا کی ہے کہ خدارا رشوت لے کر میرے بے گناہ بیٹوں کو جھوٹے ،من گھڑت ،اور خودساختہ مقدمے میں ملوث کرنے والے تھانہ نشترکالونی کے ASIمحمداشرف اور تفتیشی امجد حسین کیخلاف اپنے اختیارات سے تجاوزکرنے اور رشوت لے کر جھوٹا اور بوگس مقدمہ درج کرنے پر تادیبی کارروائی کی جائے تاکہ سائل کی سنوائی ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker