تازہ ترینعلاقائی

لاہور:شارٹ سرکٹ کےباعث جوتے بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی ،لاکھوں کاسامان جل کرتباہ

fire factoryلاہور(نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث شاہدرہ کے علاقے میں واقع جوتے بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے لاکھوں مالیت کا سامان جل کر تباہ ہو گیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے علاقے فرخ آباد میں واقع جوتے بنانے والی فیکٹری میں گزشتہ روز صبح کے وقت اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ فیکٹری میں موجود کیمیکل اور سلوشن نے چند لمحوں میں پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کے شعلے دور دور سے دکھائی دے رہے تھے اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں اور پنجاب ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ فائر بریگیڈئر کے 6 یونٹوں کی کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا آگ سے فیکٹری میں موجود لاکھوں روپے کا سامان جل کر تباہ ہو گیا۔ تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ آتشزدگی کی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زیادہ امکان بجلی کے شارٹ سرکٹ کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ملک سے بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہوگی آتشزدگی کے واقعات مسلسل ہوتے رہے گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دوران عموما فیکٹریوں گھروں میں لوگ آلات بند نہیں کرتے پھر اچانک بجلی آنے سے اچانک لوڈ بڑھ جاتا ہے اور معمولی سے ڈھیلے کنکشن سے سپارکنگ کی وجہ سے آگ لگ جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  دریائے چناب میں چنیوٹ کے مقام سے دوسرا سیلابی ریلا گزر گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker