پاکستانتازہ ترین

لاہور زیادتی کیس، متاثرہ بچی نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرا دیا

girl rapلاہور (مانیٹرنگ سیل) لاہور زیادتی کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور پولیس نے متاثرہ بچی کا بیان قلمبند کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ بچی کا کہنا ہے کہ ایک شخص نے قلفی اور پاپڑ کھلائے جس کے بعد تین افراد اسے ایک سفید گاڑی میں بٹھا کر خالی مکان میں لے گئے۔ بچی کے مطابق مکان میں جانے کے بعد وہ بے ہوش ہو گئی اور اسے نہیں معلوم کہ وہاں کیا ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے متاثرہ بچی کے گھر کی گلی میں موجود قلفیاں بنانے والی فیکٹری کے مالک اور ملازم کو حراست میں لے لیا ہے۔ واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل ملزمان نے بچی کو گھر کے باہر کھیلتے ہوئے اغواءکیا اور زیادتی کے بعد اسے گنگا رام ہسپتال چھوڑ گئے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker