علاقائی

لاہور:ڈائریکٹرایریگیشن کو گریڈ19میں ترقی نہ دینے،عدالت میں غلط رپورٹ پیش کرنے پرسیکرٹری کونیفڈنشل طلب

لاہور﴿نامہ نگار﴾لاہورہائیکورٹ کے چیف جسٹس شیخ عظمت سعید نے ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹرکو گریڈ19میں ترقی نہ دینے اور عدالت میں غلط رپورٹ پیش کرنے پر سیکرٹری کونیفڈنشل کو عدالت میں طلب کرتے ہوئے قراردیا کہ کیوں نہ ان کے خلاف غلط بیانی کی کارروائی کی جائے۔ درخواست گزارسلطان احمد نے خالد اسماعیل ایڈووکیٹ کی وساطت سے موقف اختیارکیا کہ وہ ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ میں بطور ڈائریکٹرفرکس خدمات سرانجام دے رہے ہیں، بد دیانتی کی بنائ پر انھیں ترقی نہیں دی جارہی جس پر انھوں نے لاہور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کردی۔عدالت عالیہ نے چیف سیکرٹری سے رپورٹ طلب کی تو انھوں نے اعتراضات لگا کر رپورٹ جمع کرائی جس میں کہا گیا کہ اس کا تجربہ کم ہے اور اے سی آر ٹھیک بھی نہیں ہے جب کہ اس کے برعکس سیکرٹری ایریگیشن نے ان اعتراضات کو پہلے ہی دور کردیا ہے ۔وکلائ کے دلائل سننے کے بعد فاضل عدالت نے سیکرٹری کونفیڈنشل کو عدالت میں طلب کرتے ہوئے سماعت 19مارچ تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں  مظفرگڑھ بائی پاس پر دھند کے باعث 6 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ایک ڈرائیور موقع پرجانبحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker