علاقائی

لاہور:میچ والے دن لوڈشیڈنگ نہیں ہوتی،باقی دن کیوں تنگ کیا جاتا ہے،لاہورہائیکورٹ

لاہور ﴿سٹاف رپورٹر﴾لاہور ہائی کورٹ نے ایوان صدر ،وزیر اعظم ہاویس،ایوان وزرائے اعلیٰ اور گورنر ہاوسز سمیت اعلیٰ شخصیات کی رہائش گاہوں پر بجلی کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول پیش نہ کرنے کا سخت نوٹس لے لیااور قرار دیا کہ عدالت کو اپنا حکم منوانا آتا ہے، آئندہ سماعت پر ریکارڈ پیش نہ کیا تو توہین عدالت کی کارروائی بھی ہوسکتی ہے۔منگل کے روز چیف جسٹس شیخ عظمت سعید نے ہسپتالوں اور عدالتوں میں لوڈشیڈنگ بڑھانے کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ پاک بھارت کرکٹ میچ کے دوران ایک دن کے لئے اگر لوڈشیڈنگ نہیں کی جاتی تو باقی دنوں میں شہریوں کو کیوں تنگ کیا جاتا ہے. عدالت کے روبرو وکیل اظہر صدیق نے اسپتالوں اور عدالتوں کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دینے کے لیے درخواست دائر کررکھی ہے، عدالت نے کارروائی 2 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے حکومتی شخصیات کے گھروں کی لوڈشیڈنگ کا ریکارڈ اور تفصیلی جواب پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو شہر میں ناجائز تجاوزات کی وجہ سے بد ترین ٹریفک جام

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker