علاقائی

لاہورہائیکورٹ نے پارکس اینڈہارٹیکلچراتھارٹی کے خاکروب کو نوکری سے برخاست کرنے پر جواب طلب کرلیا

لاہور﴿نامہ نگار﴾لاہورہائیکورٹ کے مسٹرجسٹس محمد خالد محمودخان نے پارکس اینڈہارٹیکلچراتھارٹی کے خاکروب کو نوکری سے برخاست کرنے پر جواب طلب کرلیا، درخواست گزاروکرم مسیح نے سیدممتازحسین بخاری ایڈووکیٹ کی وساطت سے موقف اختیارکیا کہ وہ محکمہ پارکس اینڈہارٹیکلچراتھارٹی کے خاکروب فرائض سرانجام دے رہا ہے،اس کے والدین فوت ہوگئے ہیں اور وہ اکلوتا ہے،گھر بار نہ ہونے کے باعث وہ اپنے دفتر میں ہی سوتا تھا اور چوبیس گھنٹے دفتر ہی رہتا تھا،پچھلے سال ڈینگی بخار کے باعث پانچ دن تک ڈیوٹی پر نہ آسکا اور اس کی اطلاع اس نے فون پر کردی تھی مگر جب وہ دوبارہ ڈیوٹی پر آیا تو ڈائیریکٹرایڈمن نے سے بتایا کہ محکمہ نے اسے شوکاز نوٹس جاری کئے اور اخبارمیں اشتہار بھی دیا لیکن وہ نہیں آیا جس کی وجہ سے اسے نوکری سے فارغ کردیا گیا ہے حالانکہ وہ چوبیس گھنٹے دفتر ہی رہتاتھا،اس پر ڈی جی کو اپیل کی لیکن انھوں نے صرف زبانی کہ دیا کہ نوکری سے فارغ ہو، فاضل عدالت نے پارکس اینڈہارٹیکلچراتھارٹی کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں  ڈیرہ غا زیخان:آڑھتیوں کوپولیس کےذریعے دھمکانےوالےبس احتساب کیلئےتیارہوجائیں، سردار سیف الدین

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker