پاکستانتازہ ترین

توہین عدالت کیس،لاہورہائیکورٹ نےصدر زرداری کو نوٹس جاری کردیا

lahore high courtلاہور(نمائندہ خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر صدر آصف علی زرداری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 8 مارچ تک ملتوی کر دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی فاضل بنچ نے صدر کے دو عہدوں سے متعلق توہین عدالت درخواست کی سماعت شروع کی تو صدر کے وکیل وسیم سجاد نے عدالت کے روبرو دلائل دیئے کہ صدر آصف علی زرداری جس پارٹی کے سربراہ ہیں وہ پارٹی نہیں ہے وہ ایک ایسوسی ایشن ہے اور وہ اس کے شریک چیئرمین ہیں،انہوں نے لاہور میں اپنے قیام کے دوران کسی سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیا۔اس حوالے سے اگر میڈیا پر خبریں آئیں تو وہ غلط ہیں اور ایسا کچھ بھی نہیں ہوا اس موقع پر درخواست گزار نے کہا کہ صدر نے لاہور میں مختلف سیاسی جماعتوں کے عہدیداروں سے ملاقاتیں کی جس پر عدالت نے صدر کے خلاف ایک اور توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت8 مارچ تک ملتوی کر دی۔اس موقع پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ صدر سے واضح ہدایت لیں کہ وہ خود کو سیاست سے الگ رکھ سکتے ہیں یا نہیں۔دوران سماعت وسیم سجاد نے کہا کہ صدر کسی پارٹی کے چیئرمین نہیں ہیں وہ شریک چیئرمین ہیں جس پر عدالت نے وسیم سجاد کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ سماعت پر صدر سے حتمی طور پر پوچھ کر آئیں کہ وہ اپنے آپ کو سیاست سے الگ کر سکتے ہیں یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button