تازہ ترینعلاقائی

لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے این اے 57اٹک میں دوبارہ گنتی کافیصلہ کالعدم قراردیدیا

lahore high courtلاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے این اے 57اٹک میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرانے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا،عدالت نے حکم دیا ہے کہ الیکشن کمیشن فریقین کو سننے کے بعد فیصلہ کرے۔این اے 57اٹک سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ملک امین اسلم کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے دوبارہ گنتی کرانے کا حکم جاری کیا تھا جس کے خلاف ن لیگ کے امیدوار شیخ آفتاب نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ سے رجوع کیا۔عدالت نے شیخ آفتاب کی درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی، سماعت کے دوران لیگی امیدوار کے وکیل شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ان کے موکل کو سنے بغیر یکطرفہ فیصلہ جاری کیا جو غیر قانونی ہے۔عدالت نے این اے 57اٹک میں دوبارہ گنتی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی کہ دونوں فریقین کو سننے کے بعد دوبارہ فیصلہ کیا جائے

یہ بھی پڑھیں  لاہور ہائیکورٹ میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے عزیزو اقارب میں شدید جھگڑا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker