تازہ ترینعلاقائی

لومیرج نے ہمارے معاشرے کو تباہی کے دھانے تک پہنچادیا ہے ،لاہور ہائیکورٹ

lahore high courtلاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ لو میرج نے ہمارے معاشرے کو تباہی کے دھانے تک پہنچا دیا ہے۔لو میرج کا انجام لڑائی مار کٹائی اور پھر طلاق پر پہنچ کر ہی ختم ہوتا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد فرخ عرفان خان نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار شہری زاہد نے عدالت کو بتایا کہ اس نے پاکپتن کی رہائشی زوبیہ سے ریلوے سٹیشن پر خفیہ شادی کی بعدازاں گھر والوں نے علم ہونے پر انہیں باضابطہ طور پر رخصت کیا۔شہری نے عدالت کو بتایا کہ شادی کے بعددونوں میاں بیوی کے درمیان جھگڑے شروع ہو گئے اور اسکی بیوی نے جہیز کی واپسی اور اپنے ماہانہ اخراجات کی وصولی کے لئے سول عدالت سے رجوع کر لیا۔شہری نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت اسکی بیوی کو جہیز کی واپسی کا مطالبہ کرنے سے روکنے کا حکم دے اور اسکی بیوی کی جانب سے ماہانہ اخراجات میں کمی کرنے کا بھی حکم دے۔جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت ذاتی معاملات میں مداخلت کا کوئی اختیار نہیں رکھتی نہ ہی اس حوالے سے کوئی حکم جاری کر سکتی ہے۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لو میرج نے ہمارے معاشرے کو تباہی کے دھانے تک پہنچا دیا ہے۔نہ تو ہم مشرقی روایات کے پاسدار ہیں اور نہ ہی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button