تازہ ترینعلاقائی

لاہور:ہائی کورٹ میں نئے وفاقی وزرائ کی تقرری کو چیلنج کردیاگیا

لاہور﴿نامہ نگار﴾لاہور ہائی کورٹ میں وفاقی کابینہ میں نئے وفاقی وزرائ کی حیثیت سے حلف اٹھانے والے وزرائ کی تقرری کو چیلنج کر دیا گیا ۔درخواست گزار صدیق اظہر ایڈووکیٹ نے نئے وزرائ کی تقرری کو چیلنج کرتے ہوئے دائر درخواست میں یہ موقف اختیار کیا ہے کہ وفاقی کابینہ میں نئے حلف اٹھانے والے وزرائ کے خلاف کرپشن کیسز ہیں اور ان کے خلاف کرپشن کی تحقیقات ہو رہی ہیں ۔دوران تحقیقات وزرائ حلف نہیں اٹھا سکتے جبکہ ان نئے وزرائ کی تقرری قومی خزانہ پر بوجھ اور بلا جواز ہے ۔نئے وزرائ کی تقرری 18 ویں ترمیم کی خلاف ورزی ہے لہذا ان وزرائ کی تقرری کو کالعدم قرار دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  لبنان: سعدالحریری حزب اللہ کےساتھ حکومت بنانےپرآمادہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker