تازہ ترینعلاقائی

لاہور: ضمانت خارج ہونے پرملزم اورمدعی کا وکیل گتھم گتھا

لاہور(نمائندہ خصوصی) عدالت سے ضمانت خارج ہونے پرملزم اور مدعی کے وکیل نےایک دوسرے پرتھپڑوں اورگھونسوں سےحملہ کردیا۔ وکلاء کا کہنا ہے کہ ملزم فرار ہونے کی کوشش کررہاتھا۔ تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں ملزم اورمدعی کے وکیل آپس میں گتھم گتھا ہوگئے، لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں مارپیٹ کے مناظر دیکھنے میں آئے، فراڈ کے مقدمہ میں ملزم یاسر کی درخواست ضمانت مسترد ہوئی تو ملزم نےمبینہ طورپر فرار ہونے کی کوشش کی جس پراحاطہ عدالت میں وکلاء اورملزم آپس میں لڑ پڑے۔ دونوں جانب سے گھونسوں، لاتوں اور تھپڑوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ دیگر وکلاء نے بیچ بچاؤ  کروايا، ملزم ياسر کو شاد باغ پولیس نے گرفتارکرلیا،

یہ بھی پڑھیں  اورنج لائن منصوبہ: لاہور ہائیکورٹ نے تاریخی عمارتوں کے قریب تعمیرات سے روک دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker