تازہ ترینعلاقائی

لاہور: لومیرج کیس، لاہور ہائی کورٹ میدان جنگ بن گیا

لاہور(مانیٹرنگ سیل) لو میرج کیس میں بیوی کو خاوند کے ساتھ جانے کی اجازت ملنے کے بعد عدالت کا احاطہ میدان جنگ بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق حلیمہ اور شعیب نے پسند کی شادی کی تھی جس پر لڑکے کے خلاف لڑکی کے اغوا کا مقدمہ درج تھا، عدالت میں پیشی کے بعد لڑکی نے جج کے روبرو بیان دیا کہ وہ بالغ ہے اور اپنے شوہر کے ساتھ جانا چاہتی ہے جس پر جج نے اسے شوہر کے ساتھ جانے کا حکم دے دیا۔ دونوں جیسے ہی کمرہ عدالت سے باہر نکلے تو دونوں گھرانے ایک دوسرے پر ٹوٹ پڑے، لاتوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا، ہائی کورٹ کی سیکیورٹی نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو مشتعل افراد نے اہل کاروں کو بھی زدوکوب کرنے کی کوشش کی اور انہیں گھیسٹا جس پر اہل کاروں نے مشتعل افراد کی اچھی خاصی دھنائی کردی۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور: ضمانت خارج ہونے پرملزم اورمدعی کا وکیل گتھم گتھا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker