Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / باراوربنچ کا رشتہ رفاقت کا ہونا چاہیے، جسٹس عظمت

باراوربنچ کا رشتہ رفاقت کا ہونا چاہیے، جسٹس عظمت

لاہور(نمائندہ خصوصی) لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے نامزد جج جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا ہے کہ بار اور بنچ کا رشتہ رفاقت کا ہونا چاہئیے رقابت کا نہیں، ججز اور وکلاکے بہتر تعلقات سے تمام مسائل کا حل ممکن ہے۔پنجاب بار کونسل لاہور میں اپنے اعزاز میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس عظمت سعید کا کہنا تھا کہ عدلیہ میں موجود جمود ٹوٹ گیا اور عوام کو انصاف کی فراہمی کا سلسلہ تیز ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ججز اور وکلاء کے بہتر تعلقات سے تمام مسائل کا حل ممکن ہے۔اس موقع پر لاہور ہائیکورٹ کے نامزد چیف جسٹس جسٹس عمر عطاء بندیال کا کہنا تھا کہ وکلا صبر و تحمل اور نظم و ضبط کو ملحوظ خاطر رکھیں تاکہ عدلیہ کے وقار پر آنچ نہ آئے۔ اس موقع پر پنجاب بار کونسل کے عہدیداروں، سینئر وکلا اور ججوں کی بڑی تعداد موجود

یہ بھی پڑھیں  جسٹس (ر) افتخار چوہدری نے تھنک ٹینک پر مشاورت مکمل کرلی