تازہ ترینعلاقائی

لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت منسوخ ہونے پر قتل کا ایک ملزم فرار

lahore high courtلاہور(نمائندہ خصوصی) لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت منسوخ ہونے پر قتل کا ایک ملزم فرار دوسرے کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔دونوں ملزمان نے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شیخ نجم الحسن کے روبرو اپنی ضمانتوں کے لئے درخواست دائر کر رکھی تھی۔ضمانتیں منسوخ ہوتے ہی ملزمان کمرہ عدالت سے باہر نکلے اور پولیس کو چکما دے کر فرار ہو گئے۔تاہم پولیس نے بھاگنے والے ایک ملزم شاہد خان وڑائچ کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسرا ملزم افضال نواز فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ رنگ شاہ پاکپتن میں قتل کے الزام کے تحت مقدمہ درج ہے۔کیس کے مدعی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ضمانت منسوخ ہونے پر ملزمان نے فرار ہونے سے قبل اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور بھاگ نکلے مگر پولیس خاموش تماشائی بنی رہ

یہ بھی پڑھیں  لاہور :صدر کیخلاف توہین عدالت کی درخواستوں پر کارروائی مکمل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker