تازہ ترینعلاقائی

لاہورہائی کورٹ نےشاہ زیب قتل کیس کےمرکزی ملزم کےوالد سکندر جتوئی کی ضمانت منظورکرلی

lahore high courtلاہور(نامہ نگار) لاہورہائی کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کے والد سکندر جتوئی کی ایک روزہ حفاظتی ضمانت منظور کر لی‘جسٹس شیخ نجم الحسن کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سکندر جتوئی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔سکندر جتوئی کے وکیل نے عدالت کو بتایا سپریم کورٹ میں جمعرات کو شاہ زیب کیس کی سماعت ہو رہی ہے جس میں سکندر جتوئی شامل ہونا چاہتے ہیں تاہم کراچی پولیس ان کی گرفتاری کے لیے مسلسل چھاپے مار رہی ہے اور خدشہ ہے کہ انھیں گرفتار کر لیا جائے گا لہذا حفاظتی ضمانت منظور کی جائے‘عدالت نے دلائل سننے کے بعد سپریم کورٹ کے10 جنوری کے اوقات کار تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور: لومیرج کیس، لاہور ہائی کورٹ میدان جنگ بن گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker