شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / طاہرالقادری کےلانگ مارچ کوروکنے کیلئےلاہور ہائیکورٹ میں ایک اوردرخواست دائر

طاہرالقادری کےلانگ مارچ کوروکنے کیلئےلاہور ہائیکورٹ میں ایک اوردرخواست دائر

lahore high courtلاہور(نمائندہ خصوصی)طاہرالقادری کے 14جنوری کو ہونے والے لانگ مارچ کو روکنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر کر دی گئی ، یہ درخواست مقامی شہری عمران عباسی اور حفظہ ابرار کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات میں لانگ مارچ ملکی استحکام اور سالمیت کے خلاف ہے۔طالبان کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کے بعد ہزاروں زندگیاں داو پر ہیں جسکے نتیجے میں انتشار پھیلنے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔عام انتخابات قریب ہونے کی بناء پرجمہوریت کی بساط لپیٹی جا سکتی ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ملک کے وسیع تر مفاد اور جمہوری تسلسل کو برقرار رکھنے کے لئے لانگ مارچ کو روکنے کے احکامات صادر کرئے۔

یہ بھی پڑھیں  سرکاری دفا ترمیں ائرکنڈیشنرچلا نے پرپابندی لگانےکی درخوا ست مسترد