تازہ ترینعلاقائی

لاہور ہائیکورٹ: لومیرج کیس، اہلخانہ کا ہنگامہ

لاہور(کرائم رپورٹر) ہائیکورٹ میں لو میرج کیس پر لڑکی اور لڑکے کے خاندانوں میں ہنگامہ آرائی مار مار کر ایک دوسرے کو لہولہان کردیا۔ جسٹس منظور احمد ملک نے راوی روڈ کی رہائشی لیلیٰ لو میرج کیس کی سماعت کی، لیلی نے عدالت میں بیان دیا کہ اس نے شکور سے مرضی سے شادی کی اور وہ شوہرکے ساتھ جانا چاہتی ہے۔ عدالت نے لڑکی کو شوہرکے ساتھ جانے کی اجازت دی تو لڑکی کے اہلخانہ نے زبردستی اسے ساتھ لے جانے کی کوشش کی جس پر دونوں خاندان کے افراد گتھم گتھا ہوگئے۔ سکیورٹی حکام نے معاملہ رفع دفع کر کے لڑکی کو شوہر کے ساتھ بھجوادیا۔

یہ بھی پڑھیں  چنیوٹ:اوباشوں کا قبرستان پر قبضہ قبروں کی بیحرمتی اور تقدس کو پامال کرنے کا انکشاف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker