تازہ ترینعلاقائی

لاہور ہائیکورٹ نے 27 کروڑروپے گیس چوری کے ملزم کی ضمانت منسوخ کردی

lahore high courtلاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ نے 27کروڑروپے گیس چوری کے ملزم ٹیکسٹائل مل مالک محمد انور کی ضمانت منسوخ کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کیس کی سماعت کی۔ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ گیس کا واجب الادا جرمانہ اقساط میں جمع کرایا جا رہا ہے لہذا عدالت ضمانت کی توثیق کرئے۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب نے گیس چوری کی شکائت پر خود چھاپہ مارا اور ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرایا۔انہوں نے کہا کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد اور گواہ موجود ہیں لہذا اسکی ضمانت منسوخ کی جائے تاکہ قومی مجرموں کو جلد از جلد کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔جس پر عدالت نے گیس چوری کے ملزم ٹیکسٹائل مل مالک محمد انور کی ضمانت منسوخ کر دی۔

یہ بھی پڑھیں  عمران خان شادی کرنے کیلئے نواز شریف سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں، رانا ثناء اللہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker