تازہ ترینعلاقائی

لاہورہائی کورٹ کے حکم پر 15 سالہ لڑکی کے ساتھ بداخلاقی کرنیوالے ملزمان گرفتار

lahore high courtلاہور﴿نامہ نگار﴾لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر پولیس نے 15 سالہ لڑکی کے ساتھ بداخلاقی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر کے انکے خلاف پولیس رپورٹ عدالت میں پیش کر د ی۔عدالت عالیہ کے کمپلینٹ سیل نے معاملہ کو نمٹاتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ جلد از جلد شفاف و آزادانہ ٹرائل کو یقینی بنایا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے کئے جا سکیں۔مقامی اخبار میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق جڑانوالہ روڈ پر واقع گائوں چک109 ر۔ب کے رہائشی نے پولیس کو بتایا کہ وہ اور اسکے اہل خانہ شادی کی تقریب میں گئے تو ان کی عدم موجودگی میں شہباز اور محسن نے اس کے گھر میں گھس کر اسکی ٹانگوں سے معذور بیٹی کا منہ باندھ کر بد اخلاقی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے مذکورہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انکی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے لیکن وہ گرفتار نہ ہو سکے جبکہ متاثرہ لڑکی کو سول ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ عدالت عالیہ کے کمپلینٹ سیل نے مذکورہ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سیشن جج فیصل آباد سے رپورٹ طلب کی جس پر سیشن جج نے کہاہے کہمتعلقہ پولیس نے ملزمان محسن اور شہبازکو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے اور عدالت عالیہ کی ہدایت پر تفتیش کو مکمل کرتے ہوئے ملزم کے خلاف پولیس رپورٹ متعلقہ عدالت میں پیش کردی گئی ہے، جہاں مقدمہ زیر سماعت ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ملااورمسٹردونوں کوالٹالٹکاؤ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker