تازہ ترینعلاقائی

لاہورہائی کورٹ،25 سالہ لڑکی کے اغواء اور زیادتی کے واقعہ کا نوٹس

lahore high courtلاہور(نامہ نگار)لاہور ہائی کورٹ نے گجرپورہ کے علاقہ میں 25 سالہ لڑکی کے اغواء اور زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔عدالت عالیہ کے کمپلینٹ سیل نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور کو متعلقہ افراد کے خلاف وقوعہ کی غیر جانبدار اور شفاف کار وائی کرنے اور پولیس کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اخباری خبرکے مطابق گجر پورہ کے رہائشی منیر احمد نے پولیس کو درخواست دی کہ اسکی جواں سالہ بیٹی سودا سلف لینے کیلئے بازار گئی تھی کہ راستے میں خرم نامی ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ اسے اغواء کیا اور نامعلوم مقام پر لے جا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں مقدمہ درج کر لیا۔ کمپلینٹ سیل نے مذکورہ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو واقعہ کی تفصیلی رپورٹ ایک ہفتے میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پارلیمنٹ لاجز میں غیر اخلاقی سرگرمیوں سے متعلق تحقیقات شروع

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker