علاقائی

لاہور ہائیکورٹ میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے عزیزو اقارب میں شدید جھگڑا

لاہور﴿نامہ نگار﴾لاہور ہائیکورٹ میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے عزیزو اقارب میں شدید جھگڑا ہوگیا، دونوں خاندان ایک دوسرے کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے رہے ،ہاتھا پائی پرہائیکورٹ کی سکیورٹی کی مداخلت پر دونوں خاندان ہائیکورٹ سے چلے گئے۔ گزشتہ روز پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کے گھروالوں نے حجرہ شاہ مقیم کے رہائشی ریاض پر اغوائ کا پرچہ درج کرایا تھا جس کے اخراج کے لئے لاہورہائیکورٹ میں رٹ دائر کی گئی تھی۔دوران سماعت عدالت کے استفسارپر لڑکی نے بھری عدالت میں بیان دیا کہ اس نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے اور وہ ریاض کے ساتھ رہتا چاہتی ہے۔لاہورہائیکورٹ کے مسٹرجسٹس منظوراحمد ملک نے تفتیشی افسر کو حکم دیا کہ لڑکی کا بیان ریکارڈ کریں اور قانون کے مطابق کارروائی کریں اور کیس نمٹادیا۔کمرہ عدالت سے باہر دونوں خاندانوں کے افراد موجود تھے اور لڑکی کے گھروالے اس کے بیان سے دلبرداشتہ تھے لہذا جیسے ہی دونوںخاندانوں کا آمنا سامنا ہوا ان میں زبردست جھگڑا شروع ہوگیا اور سکیورٹی کی مداخلت پر معاملہ رفع دفع ہوا اور ہائیکورٹ سے چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:علاقہ بھر میں جشن عید میلادالنبی منانے کی تیاریاں عروج پر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker