تازہ ترینعلاقائی

لاہور:کوٹ لکھپت میں خواتین قیدیوں کےکھانے میں چپکلی نکل آئی

chpkleلاہور(نمائندہ خصوصی)سپریم کورٹ نے کوٹ لکھپت میں خواتین قیدیوں کے کھانے میں چھپکلی نکلنے پر ازخود نوٹس کی سماعت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔ جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کی۔ ڈی آئی جی جیل مبشر اللہ کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ معاملے کی انکوائری کی جا رہی ہے جو بھی غفلت کا مرتکب پایا گیا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ خواتین قیدیوں کے کھانے کے حوالے سے انتظامات کو بھی مزید بہتر کیا جا رہا ہے۔ عدالت نے ڈی ا?ئی جی جیل خانہ جات کو معاملے کی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔ کوٹ لکھپت جیل میں خواتین قیدیوں کے کھانے میں چھپکلی برآمد ہوئی جس پر قیدیوں نے احتجاج بھی کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button