علاقائی

لاہور:کاہنہ میں ناجائز تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن شروع

لاہور ﴿ سٹاف رپورٹر﴾کاہنہ میں ناجائز تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن شروع ۔بغیر نقشے زیرتعمیر عمارتوں کے مالکان کو نوٹس جاری۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزانچارج انکروچمنٹ فیروز پورروڈ ﴿ر﴾کرنل یونس نے کاہنہ نوکا ایک ہنگامی دورہ کیا،ان کے ہمراہ ٹی ایم او نشتر ٹائون رانا محمد ادریس،ٹی آراورانا محمداشرف اور چیف آفیسر یوسی 146ملک مخدوم حسین بھی تھے۔کرنل ریونس نے کاہنہ نو میںبغیر نقشے کے زیر تعمیر عمارتوںکوبننے سے روکنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے زیرتعمیرعمارتوں کے مالکان کو نوٹس جاری کردئیے۔زیرتعمیرعمارتوں کے مالکان کو ہدایات دیتے ہوئے کرنل ر یونس نے کہا کہ جب تک نقشے نہیں بنوائے جاتے ،عمارتوں کو مکمل نہ کیا جائے۔ اگر کسی نے قانون کوہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی،کرنل ر یونس نے مزیدکہا کہ کاہنہ نومیں ناجائزتجاوزات کا خاتمہ بھی کیا جائیگا،اگر ناجائزتجاوزات ختم نہیں کی جاتیں تو ناجائزتجاوزات کرنے والوں کے خلاف ایف آر درج کروائی جائیگی،

یہ بھی پڑھیں  چینیوٹ: شہد کی مکھیوں کا حملہ متعدد خواتین اور بچے زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker