تازہ ترینکھیل

چیمپئنز لیگ: لاہور لائنز نے سدرن ایکسپریس کو55رنز سے شکست دےدی

چیمپئنزلیگ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کوالی فائنگ راؤنڈمیں لاہورلائنزنےسدرن ایکسپریس کوپچپن رنز سےہراکرمین راؤنڈکھیلنےکی امیدوں کو برقراررکھا۔ بھارتی شہررائےپورمیں کھیلےگئےکوالی فائنگ میچ میں لاہورلائنز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورزمیں چھ وکٹوں پرایک سوچونسٹھ رنزبنائے،کپتان محمدحفیظ چالیس گیندوں پر سڑسٹھ رنزبناکرٹاپ اسکورررہے،دیگرنمایاں بیٹسمینوں میں سعدنسیم اکتیس اوراحمدشہزادنے انتیس رنزبنائے۔ سری لنکاکی سدرن ایکسپریس کی جانب سےفرویزمہاروف نےسب سےزیادہ تین وکٹیں لیں۔ جواب میں اعزازچیمہ نے سدرن ایکسپریس کےابتدائی بلےبازوں کوجلد ہی چلتا کیا،چھتیس رنزپرتین وکٹیں گرنےکےبعدسری لنکن ٹیم دباؤ میں آگئی اورپوری ٹیم ایک سو آٹھ رنزپرآؤٹ ہوکرمیچ پچپن رنزسے ہارگئی۔ کپتان جہان مبارک پینتیس رنز بناکرنمایاں رہے۔ لاہو لائنزکی جانب سےاعزازچیمہ نے تین اوروہاب ریاض اورعدنان رسول نےدودوکھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button