تازہ ترینعلاقائی

پسندسےشادی کی،گھروالے قتل کرناچاہتےہیں، تحفظ دیاجائے، سونیاصدیق

لاہور﴿ ایم سے تبسم﴾پسند سے شادی کی،میرے گھروالے مجھے اور میرے خاوند کوقتل کرنا چاہتے ہیں۔مجھے تحفظ دیا جائے،ان خیالات کا اظہار سکنہ گھونڈتھانہ ہڈیارہ کی رہائشی سونیا صدیق نے مقامی تھانے میں دی گئی درخواست میں کیا۔تفصیلات کے مطابق سونیا صدیق نے بتایا کہ اس نے یکم مئی 2012ئ کو اپنے علاقے ہی کے محمدبابرولدمحمدخادم حسین سے اپنی مرضی سے شادی کرلی جس پر میرے گھر والے میری اورمیرے خاوند کی جان کے دشمن بن گئے اور میرے شوہر کے گھر پر غنڈوں کے ہمراہ آجاتے ہیں ہمیں قتل کرنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔جس پر مجھے امکان ہے کہ کہیں میرے والد محمدصدیق،ودیگر مجھے اور میرے خاوند کوقتل نہ کردیں ۔مجھے پولیس والے تحفظ فراہم کریں۔اور قتل کی دھمکیاں دینے اور ہمیں ہراساں کرنے پر میرے والدمحمدصدیق اور دیگر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں  پنجاب ایگزامینشن کمیشن نے ابھی تک پنجم اور ہشتم کے رزلٹ کا اعلان نہیں کیا،طالبعلم ذلیل و خوارہوگئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker