تازہ ترینرپورٹس

مغلپورہ کینال روڈ پر واقعہ جعفری پیڈیسٹرین پل کی تعمیر میں کروڑوں کی کرپشن کی گئی

لاہور﴿کرائم رپورٹر﴾مغلپورہ کینال روڈ پر واقعہ جعفری پیڈیسٹرین پل کی تعمیر میں کروڑوں کی کرپشن کی گئی ہے۔ الہارون کنسٹریکشن کمپنی نے ایل ڈی اے کے افسران کی ملی بھگت سے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔ یہ الزام سب کنسٹریکشن کمنی میک سیو کے مالک عبدالرئوف نے پریس کلب میں کانفرنس کے دوران لگایا۔ انہوں نے کہا کہ الہارون کنسٹریکشن کمپنی کے مالک حاجی خالد نے اسے جان سے مارنے کی دھمکی دی اور تاحال سب کنسٹریکشن کمپنی کے 31لاکھ روپے بھی ادا نہیں کئے۔ عبدالرئوف نے کہا کہ ایل ڈی اے کی بیوروکریسی نے پنجاب حکومت کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے کاغذات کے مطابق اس منصوبے کی تعمیر پر لاگت کا تخمینہ اڑھائی کرورڑ روپے میں منظور کیا جبکہ الہارون کنسٹریکشن کمپنی نے یہ کنٹریکٹ سب کنسٹریکشن کمپنی میک سیو کو صرف83لاکھ میں دیا۔ انہوں نے کہا کہ حاجی خالد نے یہ کنٹریکٹ ایل ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالطیف اور دیگر افسران کی ملی بھگت سے حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کرپشن کے باوجود بھی سب کنسٹریکشن کمپنی کو83لاکھ کی بجائے صرف51لاکھ 39ہزار روپے ادا کئے گئے جبکہ 31لاکھ اور60ہزار روپے تاحال ادا نہیں کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پل کی تعمیر میں ہونے والی کرپشن اور مجھے ملنے والی دھمکیوں کا نوٹس لیں اور اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے کر قومی خزانہ لوٹنے والوں کو کڑی سزا دی جائے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button