لاہور( پ ر )مسلم لیگ ن ٹریڈر ونگ پرانا کاہنہ کے صدرراؤناصر علی خان میؤ نے گزشتہ روز پرانا کاہنہ کے تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجر براداری میراخاندان ہے ،ان کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتا ہوں اور ان کے مسائل حل کرنے میں خوشی محسوس کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ میاں برادران کی قیادت ہی ملک وقوم کو کرپشن، مہنگائی ،بدامنی اور ناانصافی کی دلدل سے نکال کر تاجروں کو تحفظ فراہم کرسکتی ہے ۔ تاجربرادری کوچاہیے کہ میاں بردران کا ساتھ دیں تاکہ بڑھتی ہوئی کرپشن، مہنگائی،بدامنی،ناانصافی اور بجلی وگیس کی لوڈشیڈنگ کو قابو کرنے میں مدد مل سکے،انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے مسلم لیگ ن عام انتخابات میں کامیاب ہوگی۔اجلاس سے چیرمین صفدر علی میؤ،سینئر نائب صدر مرزافضل بیگ،وائس چیرمین لیاقت علی گجر،نائب صدر مہر مصطفی اور ایڈیشنل سیکرٹری حافظ عمران نے بھی خطاب کیا
You must be logged in to post a comment.