پاکستانتازہ ترین

لاہور:صدرزرداری نے بلاول بھٹوزرداری کے ہمراہ داتادربارپرحاضری

zardari data sabلاہور(نمائندہ خصوصی) صدرآصف زرداری نے بلاول بھٹوزرداری  کے ہمراہ داتادربار پر حاضری دی جہاں انہوں نے ملک وقوم کی بہتری کے لئے دعا کی۔ صدر آصف زرداری نے لاہور میں اپنا قیام مزید چند روز کے لئے بڑھا دیا ہےاورآج نوتعمیر شدہ بلاول ہاؤس میں اجلاس طلب کرلیا۔اجلاس میں اہم سیاسی امور اور عام انتخابات کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دیاجائے گا۔ دوسری جانب صدر اور وزیراعظم کے درمیان بلاول ہاؤس میں ملاقات میں ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا،وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے صدر کو کراچی میں امن وامان کی صورتحال سے آگاہ کیا، ذرائع کے مطابق آئندہ دو روز تک صدرآصف زرداری کے رائے ونڈ جانے کا کوئی شیڈول نہیں جہاں انہوں نے نوازشریف سے ان کے چھوٹے بھائی عباس شریف کے انتقال پر تعزیت کرنی تھی۔

یہ بھی پڑھیں  بلاول ہاوٴس کے قریب تحریک انصاف اور پی پی کے کارکنوں میں تصادم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker