تازہ ترینعلاقائی

لاہور:میٹرو بس کا کل افتتاح ہوگا،ترک نائب وزیراعظم شرکت کریں گے

imagesلاہور(نمائندہ خصوصی) جدید اور تیز رفتار میٹرو بس کا افتتاح کل ہوگا جس میں ترک نائب وزیراعظم اور میئر استنبول سمیت مختلف ممالک کے سفیرافتتاحی  شرکت کریں گے۔لاہورمیں ملکی تاریخ کی جدید اور تیز رفتار میٹرو بس سروس کی افتتاحی تقریب کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ میٹرو بس کےٹریک کی تزئین و آرائش بھی کی گئی ہے، کل وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف جدید سفری سہولیات سے آراستہ بس سروس کاافتتاح کریں گے، اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے جائیں گے۔افتتاحی تقریب میں ترکی کے نائب وزیراعظم باصر اٹالے علی باباکان اور میئر استنبول قادر توبپاش سمیت مختلف ممالک کے سفیراور اہم شخصیات شرکت کریں گی جبکہ افتتاحی تقریب کے لئے بیرون ملک سے آنے والے غیرملکی مہمانوں کے اعزاز میں وزیراعلیٰ پنجاب حضوری باغ میں عشائیہ دیں گے

یہ بھی پڑھیں  بامہ بالاہیلتھ سنٹرکاڈاکٹرڈائون بن گیااپنی مرضی سےکسی کوچیک کروں گا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker