تازہ ترینعلاقائی

لاہور: گھریلو تنازعہ پر شوہر نے بیوی کو زندہ جلا دیا

لاہور(نمائندہ خصوصی)تھانہ فیکٹری ایریا کوٹ عبدالمالک کے نواحی گاؤں گالو دھیاں میں گھریلو تنازعہ پر شوہر نے بیوی کو زندہ جلا دیا ، ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق قصبہ کوٹ عبدالمالک کے نواحی علاقہ گالو دھیاں کی شازیہ بی بی ناراض ہوکر اپنے میکے چلی گئی تھی ، دو روز قبل اس کا خاوند شمعون اس سے راضی نامہ کر کے واپس اپنے گھر لے کر آیا تھا ، اور گزشتہ رات معمولی تنازعہ پر اپنے موٹرسائیکل سے پٹرول نکال کر شازیہ بی بی پر چھڑک کر آگ لگا دی، شازیہ بی بی کی چیخ و پکار سن محلے دار نے شمعون کو پکڑ لیا لیکن شازیہ بی بی موقع پر ہی جھلس کر دم توڑ گئی، شازیہ بی بی تین بچوں کی ماں تھی۔مقتولہ کی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان اور بھارت مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کریں: چین

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker