تازہ ترینعلاقائی

شدید دھندکےباعث لاہورتااسلام آباد موٹروے بند، ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

Foghلاہور(مانیٹرنگ سیل) شدید دھند کے باعث لاہورسمیت پنجاب بھر کی موٹرویز کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا جبکہ مختلف ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں شدید دھند کے باعث مختلف شہروں میں حد نظر صفر ہونے کے باعث موٹر ویز کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے، ٹرینوں کو روانگی میں گھنٹوں کی تاخیر کا سامنا ہے جبکہ لاہور، اسلام آباد اور ملتان سے مختلف شہروں کو جانے والی متعدد پروازیں بھی عارضی طور پر منسوخ کر دی گئیں۔ لاہور سے اسلام آباد جانے والی موٹر وے کو کوٹ موہن تک بند کر دیا گیا ہے اور اسلام آباد جانے والی ٹریفک کو کالا شاہ کاکو سے جی ٹی روڈ کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔ موٹر وے ایم 3 کو بھی شدید دھند کے باعث پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے جبکہ صوابی سی پشاور جانے والی موٹر موٹر وے ایم ون کو بھی ہر قسم کی ٹرینگ کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔ لاہور میں شدید دھند کے باعث موٹر سائیکل سوار نو جوان کھڑے ٹرک سے ٹکرا نے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ شیخوپورہ سے لاہور آنے والی بس نہر میں گرنے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں  چنیوٹ:ملک بھر کی طرح ضلع چنیوٹ میں بھی نمونیا کا دن منایا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker