تازہ ترینعلاقائی

لاہور: زیر تعمیرعمارت کی چھت گر گئی، 2 مزدور جاں بحق

لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہور کے علاقے مناواں میں زیر تعمیر عمارت گرنے سے 2 مزدور جاں بحق ہوگئے، 3 مزدوروں کی تلاش جاری ہے، پولیس نے ٹھیکیدار کو گرفتار کرلیا۔مناواں میں نجی ہاؤسنگ اسکیم کے کمرشل ایریا میں پلازہ کی تعمیر جاری تھی کہ اچانک اس کی چھت نیچے آگری، حادثے کے نتیجے میں وہاں کام کرنے والے 4 مزدور اور ایک الیکٹریشن ملبے تلے دب گئے۔ اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور 2 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں، جاں بحق ہونیوالے مزدوروں کے نام صدیق اور رضوان بتائے گئے ہیں، ملبے کے نیچے مزید 3 افراد دبے ہوئے ہیں جن کو نکالنے کیلئے آپریشن جاری ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ ناقص میٹریل استعمال کرنے کے باعث پیش آیا، پولیس نے تعمیراتی کام کرنیوالے ٹھیکیدار تنویر کو گرفتار کرلیا جبکہ پلازہ کے مالک طارق باجوہ کی گرفتاری کیلئے ٹیم روانہ کردی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:پولیس تھانہ سٹی واہ کینٹ کی کاروائی ، بین الصوبائی ڈکیت گینگ کے تین ملزمان کو گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker