تازہ ترینعلاقائی

مسلم لیگ ن کی حکومت نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا:رہنماء پیپلزپارٹی

لاہور(بیورو رپورٹ) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا اور ایک مرتبہ پھر سیاسی انتقامی کارروائیاں کرنے اور میڈیا کے ذریعے پاکستان پیپلز پارٹی کو بدنام کرنے کے راستے پر چل پڑی ہے جیسا کہ 1990ء کے عشرے میں کیا گیا تھا۔ میڈیا ورلڈ لائن کے مطابق انہوں نے کہا کہ نواز شریف حکومت احتساب بیورو کے سابق سربراہ سیف الرحمان کے ہتھکنڈوں کو دوبارہ استعمال کرنا چاہتی ہے جس کے اوچھے ہتھکنڈوں کی وجہ سے بیرونی سرمایہ کارملک سے بھاگ گئے تھے۔ مسلم لیگ ن انتقامی کارروائیوں سے باز رہے، کیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی ایسے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والی نہیں۔ قومی ادارے ملکر کام کریں تو ہر سسٹم درست رہے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں  الیکشن کمیشن کے احکامات کے باوجود میونسپل کمیٹی پھولنگر کے ریٹرننگ آفیشر کاکا غذات نامزدگی دینے سے انکار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker