تازہ ترینعلاقائی

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سعودی عرب مل کر اسرائیلی جار حیت کوروکنے میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں:جماعت اہلسنت

لاہور(بیورو رپورٹ) جماعت اہلسنت پاکستان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سعودی عرب مل کر اسرائیلی جار حیت کوروکنے میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ مو جو دہ حالات میں امت مسلمہ کا ایک ہو نا وقت کی اہم ضرورت ہے۔میڈیاورلڈلائن کے مطابق ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز لاہور کینٹ میں ہونے والے جماعت اہلسنت کے ناظم اعلیٰ مفتی ظفر جبار چشتی، امیر امیرسید شمس الدین بخاری ،اشرف علی سعیدی،قاری نذیر احمد قادری اور محمداسلم نواز قادری سمیت دیگر نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک نے اگر اسرائیلی جا ر حیت کے اگے بند نہ بندھا تو یہ جا رحیت آگے بڑھتی چلی جائے گی انہوں نے کہا کہ اسلامی دنیا کو ایک پلیٹ فارم سے اسرائیل کو اس کی درندگی کا جواب دینا ہو گا انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کے تمام مسائل کا حل اتحاد میں ہے اور آج پا کستان میں اتحاد امت کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک پہلے ہی بڑے بحرانوں کا شکار ہے مزید بحرانوں کا متحمل نہیں ہو سکتا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button