پاکستانتازہ ترین

لاہور میں محرم الحرام کے دوران ممکنہ دہشت گردی پھیلانے کے والے دہشت گرد کا خاکہ حساس اداروں نے پولیس کو بھجوا دیا

لاہور ( مانیٹرنگ سیل ) محرم الحرام میں دہشت گردی کرنے  والے ممکنہ دہشت گرد کا خاکہ پولیس کو بھجوا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق حساس اداروں نے محرم الحرام میں ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر دہشت گرد کا خاکہ پولیس کو بھجوا دیا۔اس ممکنہ دہشت گرد کا خاکہ مختلف ذرائع سے ملنے والی معلومات کے ذریعے تیار کیا گیا ہے۔حساس اداروں کا کہنا ہے کہ اس ممکنہ دہشت گرد کا نام عبدالرحمان ہے اور اس کی عمر تقریباً 17 سال ہے۔حساس اداروں کا کہنا ہے کہ ممکنہ دہشت گرد عبدالرحمان پچھلے کچھ عرصے سے غائب ہے اور اس کا اہم ہدف محرم الحرام کے جلوس یا کوئی اہم حکومتی شخصیت ہو سکتی ہے۔حساس اداروں کی معلومات کے بعد پنجاب پولیس حرکت میں آ گئی ہے اور پولیس نے ممکنہ دہشت گرد کی تلاش کے لیے جگہ جگہ چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں تاہم ابھی تک اس کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button