تازہ ترینعلاقائی

لاہور ریجن میں گیس کنکشن پر پابندی لگا دی گئی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سوئی ناردرن گیس کمپنی نے نئے کنکشن لگانے پر پابندی لگا دی ہے جس پر بدھ 14 نومبر سے عملدرآمد ہو گا تاہم جو ڈیمانڈ نوٹس جاری ہو چکے ہیں وہ کنکشن لگا دیئے جائیں گے۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی کے جنرل منیجر سہیل گلزار کے مطابق ہمارے ریجن کو 38 ہزار کنکشن لگانے کا کوٹہ ملا تھا جو پورا ہو گیا ہے اور اوگرا سے مزید کنکشنز کیلئے درخواست کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور ریجن میں لاکھوں درخواستیں زیر التواءہیں۔ دریں اثناءسوئی ناردرن کے ترجمان نے بتایا ہے کہ بدھ کی صبح 10 بجے سے لے کر جمعرات تک مسلسل 20 گھنٹے گیس کی فراہمی بند رہے گی اور سب سے زیادہ گلبرگ، گارڈن ٹاﺅن، فیروز پور روڈ اور ملحقہ آبادیاں متاثر ہوں گی۔ ترجمان کے مطابق گیس کی بندش پائپ لائنوں کی تبدیلی ہے کیونکہ چھوٹی پائپ لائن تبدیل کر کے اس کے مقابلے میں 12 انچ کی بڑی پائپ لائن بچھائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور پریس کلب کے انتخابات میں کانٹے کا مقابلہ متوقع، پولنگ جاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker