
لاہور (نامہ نگار) شاہدرہ کے علاقے سے65سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ، پولیس نے شناخت نہ ہونے پر لاش مردہ خانے منتقل کر دی بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ کے علاقہ لاجپت روڈکے علاقے میں فٹ پاتھ پر پڑی 65سالہ شخص کی لاش دیکھ کر راہگیروں نے مقامی پولیس کو اطلاع کو دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کی شناخت کے لیے مساجد میں اعلانات کروائے بعد ازاں شناخت نہ ہونے پر پولیس نے لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دی پولیس کے مطابق متوفی حلیے سے نشی معلوم ہوتا ہے وجہ موت نشہ کی زیادتی ہو سکتی ہے ۔